خاتون کیساتھ گینگ ریپ کرنیوالا ملزم گرفتار

Dec 22, 2022 | 21:25 PM

پی این ین نیوز :اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم کو 8 ماہ بعد ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارہ کہو کے علاقے میں خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 8 ماہ سے روپوش تھا ملزم چن زیب بھارہ کہو کے علاقے میں ساتھیوں کے ساتھ واردات کر کے فرار ہوا تھا ملزم چن زیب کو آٹھ ماہ بعد ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے خلاف بھارہ کہوں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں