ایف آئی اے افسران کی تنزلی کی منظوری 

ایف آئی اے افسران کی تنزلی کی منظوری 
کیپشن: Approval of demotion of FIA officers

ایک نیوز نیوز :سابق ڈی جی ایف آئی کے مبینہ من پسند افسران کی تنزلی کی منظوری دے دی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کے 8 افسران کی تنزلی کی منظوری دے دی، افسران کو 5 سال میں ملنے والی تمام مراعات واپس جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔
 ڈی ایف آئی اے کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا کہ افسران کی مستقلی کیلئے کیس فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھجوایا جائے ، تنزلی پانے والے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی چوہدری عبدالرئوف، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد علی خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر سید حیدر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں ثاقب حفیظ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل عباس شامل ہیں ۔