بنوں آپریشن میں زخمی سپاہی حلیم خان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر

بنوں آپریشن میں زخمی سپاہی حلیم خان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر
کیپشن: Injured soldier Haleem Khan martyred in Bannu operation, ISPR

ایک نیوز نیوز :سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سپاہی حلیم خان جام شہادت نوش کرگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے باعث سپاہی حلیم خان نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی حلیم خان کی  عمر 29 سال جبکہ تعلق ہجیرہ، ضلع پونچھ سے ہے۔ سپاہی حلیم خان 3 بچوں کا باپ تھا۔