عمران خان کو اپنی رہائشگاہ پر جاسوسی کے آلات نصب ہونے کا خدشہ

عمران خان کو اپنی رہائشگاہ پر جاسوسی کے آلات نصب ہونے کا خدشہ

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر آڈیو لیکس  کا زور۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر لگے کیمروں  میں جاسوسی آلات نصب ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا۔سپیشل سکواڈ ٹیم  نے زمان پارک رہائشگاہ کے تمام کمروں میں خفیہ آڈیو اور ویڈیو ڈیوائسز چیک کیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جاسوسی کے آلات چیک کرنے کے لیےسپیشل سکواڈ کی خدمات لیں۔ عمران خان کی  رہائش گاہ کے تمام کمروں میں خفیہ آڈیو اور ویڈیو ڈیوائسز چیک کرنے کے لیے سپیشل برانچ کی ٹیم بلوائی گئی۔ سپیشل برانچ کے خصوصی ماہرین کی ٹیم نے عمران خان کے گھر پر سرچ کیا ۔ ماہرین  کے پاس جاسوسی کے آلات کا پتہ کرنے کے لیے انتہائی جدید آلات موجود تھے. سپیشل برانچ کی خصوصی ماہرین کی ٹیم نے عمران خان کی رہائش گاہ کے مختلف حصوں کی  جانچ کی  ۔جس کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ کو کلیئر قرار دیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کو خدشہ تھا کہ عمران خان کے گھر کی جاسوسی ہوسکتی ہے ۔ سیکورٹی اور جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر سپیشل برانچ کی خصوصی ماہرین کی ٹیم کو طلب کیا گیا تھا۔