ایک نیوز نیوز: ترکیہ کی حکومت نے ملازمین کی 2023 کےلئے کم سے کم اجرت میں 55 فی صد اضافے کا اعکان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ صدارتی محل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں ملک میں ملازمین کی کم ترین تنخواہ 8 ہزار 5 سو 6 لرا، جو کہ پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ تین ہزار بنتی ہے، ہو جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جولائی کے بعد یہ اضافہ 55 فی صد ہو گا اور گذشتہ جنوری سے 100 فی صد ہو گا۔
صدر طیب اردوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ضروری ہوا تو کم ترین تنخواہ دوبارہ بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ سالانہ کساد بازاری میں 85 فی صد اضافہ ہو ا ہو، لیکن آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ آجر اور ملازم یونینز میں تنخواہ بڑھانے پر فیصلہ نہ ہو سکا تو گورنمنٹ نے خود فیصلہ کر لیا ہے۔