اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو واپسی کی دعوت

Dec 22, 2022 | 19:01 PM

ایک نیوز نیوز :اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو آخری موقع دیتے ہوئے اسمبلی میں واپس آنے دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیدی ،راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس آکر کردار اداکرناچاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعدکے مطابق رکن اسمبلی کو اپنے ہاتھ سے استعفا لکھنا ہوتا ہے ۔استعفے کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے،اسپیکر کا مزید کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی نے ہمیں خط میں لکھ کر کہا  کہ ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، ارکان اسمبلی کا اکھٹے ہوکر آنا اسپیکر کے اطمینان کے لیے کافی نہیں ،اکھٹے ہوکر آنے سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا،ارکان اسمبلی کو ایک ایک کرکے استعفوں کی تصدیق کیلئے آنا ہوگا ۔


راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کی تصدیق کے لیے پھر ارکان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،استعفوں کی تصدیق کے لیے وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا، ارکان میرے پاس آئیں اور مجھے یہ تسلی دیں کہ وہ خود اپنی مرضی سے استعفا دے رہے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے پاس تحریک انصاف کے کئی ارکان آئے تھے انہوں نے درخواست کی تھی کہ ہمارے استعفے منظور نہ کریں۔

مزیدخبریں