گورنر ہاؤس کے اندرمذاکرات ، باہر احتجاج 

گورنر ہاؤس کے اندرمذاکرات ، باہر احتجاج 
کیپشن: Talks inside Governor's House, protests outside

ایک نیوز نیوز :پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی گورنر ہاؤس میں قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت جاری ہے ،ذرائع کے مطابق لیگی ارکان نے گورنر کو مشورہ دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کریں ۔

تفصیلات کےمطابق گورنر ہاؤس میں ہونیوالے مشاورتی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شریک ہیں جبکہ گورنر ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری رہے ۔پی ٹی آئی کے کارکن گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئےجبکہ کئی کارکن پہلے سے ہی گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم  لیگی رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تجاویز دی ہیں ،لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہی بہتر ہے۔ عدالت میں فیصلہ چیلنج کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔لیگی رہنمائوں نے پنجاب  میں گورنر راج لگانے کی بھی  رائے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پنجاب میں گورنر راج کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔