ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 8 افسران کی مراعات واپس

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 8 افسران کی مراعات واپس

ایک نیوز نیوز: سابق ڈی جی ایف آئی کی مبینہ من پسند افراد کو دی گئی مراعات کو واپس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی نے سائبر کرائم ونگ کے 8 افسران کی مراعات واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ 

ڈائریکٹر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی  کو لکھےگئے  خط میں افسران کو 5 سال میں ملنے والی تمام مراعات واپس جمع کروانے کی منطوری دے دی گئی ہے۔ افسران کی مستقلی کیلئے کیس فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھجوایا جائے۔ تنزلی والے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر راولپنڈی چوہدری عبدالرؤف ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر سید حیدر عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں ثاقب حفیظ کا نام شامل ہے۔ 

تنزلی والے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل عباس کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔