صدر کو خط لکھنے کا معاملہ ابھی روک دیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی 

Dec 22, 2022 | 17:11 PM

ایک نیوز نیوز :اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہےکہ کل اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی ،اسمبلی تحلیل کا معاملہ جنوری کے پہلے ہفتے تک جاسکتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہوسکتا ہے جنوری کے پہلے ہفتے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو۔ ابھی تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی ہے نوٹس ہونا ابھی باقی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گورنر اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرتےہیں تو ہم صدر کو خط لکھ دیں گے ۔صدر کو خط لکھنے کا معاملہ ابھی روک لیا ہے جب نوبت آئے گی تو بھیجیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گورنر صاحب کو مس انڈر سٹینڈنگ ہورہی ہے میں نے قانون کی پاسداری کرنی ہے بطور اسپیکر مجھے پورے اختیارات ہیں گورنر نے ایک لیٹر لکھا جس میں انہوں نے اعتماد کے ووٹ کی بات کی گورنر پہلے سے جاری اجلاس کے دوران نیا اجلاس نہیں بلاسکتے اسمبلی کا موجودہ سیشن ابھی جاری ہے گورنر کو جوابی خط لکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اسمبلی تحلیل میں کوئی تاخیر نہیں کی جائیگی۔جس دن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اس دن میں بطور اسپیکر نہیں بیٹھ سکتا ۔

مزیدخبریں