پی آئی اے: سکردو اور گلگت تک دوطرفہ فضائی کرایہ صرف 20 ہزار روپے

پی آئی اے: سکردو اور گلگت تک دوطرفہ فضائی کرایہ صرف 20 ہزار روپے
کیپشن: PIA: Round trip air fare to Skardu and Gilgit only Rs 20 thousand(file photo)

ایک نیوز نیوز: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے سیاحوں کو دومقبول ترین مقامات گلگت اور سکردو کیلئے زیادہ پروازوں کے ساتھ بہترین پیشکش کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گلگت کیلئے ہفتہ وار 14 جبکہ سکردو کیلئے 5 پروازیں شروع کررہی ہے۔ جس کا کم سے کم دو طرفہ کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ 

اس کے علاوہ پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے توسط سے ہوٹل کی بکنگ پر بھی 25 فیصد تک رعایت کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے قومی ایئرلائن کی ویب سائٹ یا فون نمبر 111786786 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ وفاقی وزیربرائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کی جانے والی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکردو، گلگت اور چترال کیلئے خصوصی پروازیں متعارف کروائی گئی ہیں۔