ایک نیوز نیوز: مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل وینچرز ، نے 7773 کروڑ روپے کے عوض میٹرو کیش اینڈکیری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو خرید لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں میں معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں اور ڈیل کو مارچ 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یادرہے 2003 سے کام کرنے والی میٹرو انڈیا پہلی کمپنی تھی جس نے بھارت میں کیش اینڈ کیری بزنس فارمیٹ متعارف کرایا۔ کمپنی تقریباً 3,500 ملازمین کے ساتھ، کمپنی 21 شہروں میں 31 بڑے فارمیٹ اسٹور چلاتی ہے2022میں کمپنی نے 926 ملین یورو کا کاروبار کیا تھا ۔
اس سرمایہ کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ، ایشا امبانی نے کہا، "میٹرو انڈیا کا حصول چھوٹے تاجروں اور کاروباری اداروں کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کا ایک منفرد ماڈل بنانے کے لیے ہماری نئی تجارتی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
میٹرو اے جی کے سی ای او ڈاکٹر سٹیفن گریبل نے کہا، ہمیں یقین ہے کہ ہمیں ریلائنس کی شکل میں ایک موزوں پارٹنر ملا ہے۔ ہمارے صارفین اور ہمارے ملازمین دونوں کو فائدہ ہوگا۔