ایک نیوز نیوز: سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کاٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کے معاملہ پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ریجنل ٹیکس آفس لاہورکے تین افسران کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سپریٹنڈنٹ ارشد قریشی،سپریٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ تینوں افسران محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔ ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،دس سے زائد کمپیوٹرز قبضہ میں لیکر فرانزک کے لئے بجھوا دیئے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلی سطحی تفتیشی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے