ایک نیوز نیوز: اداکارہ سجل علی کا شادی کے حوالے سے دیا گیا ایک پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شادی کو ایک خطرہ کہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے بین الاقوامی پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی ایشیا کی خواتین پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کے بارے میں کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک عام سی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، شادی بہت ضروری ہے لیکن خواتین کو اپنی زندگی کو صرف شادی کے حوالے سے نہیں بنانا چاہئیے بلکہ انہیں اپنی پسند، ناپسند اور زندگی کے بارے میں بھی سوچنا چاہئیے۔
سجل علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کو دباؤ نہ بنایا جائے اور اگر شادی نہیں چل رہی تو زیادہ بہتر یہی ہے کہ الگ ہوجائیں۔
لَو میرج اور ارینج میرج کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ لَو میرج بہتر ہے یا ارینج کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں لیکن ابھی تک جو کچھ اُن کی سمجھ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ شادی ایک خطرہ ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ سجل علی کی پہلی انگریزی زبان کی فلم ہے جسے جمائما خان نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے۔
فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اور یہ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔