ایک نیوز نیوز: نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین انتظامی کمیٹی پی سی بی کا چارج سنبھالتے ہی 90 دن میں تبدیلی لانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے 90 دنوں میں کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجم عزیز سیٹھی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیااور پھول نچھاور کیے گئے ۔
وزیر اعظم کی نامزدکردہ 14 رکنی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ، کہا کہ بورڈ میں فوری تبدیلیاں ناگزیر ہیں، پشاور میں 6 ماہ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ واپس لائیں گ۔ پاکستان کا کوئی علاقہ ریڈ فلیگ نہیں، پشاور میں کرکٹ آوے ہی آوے.
نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی سکواڈ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ ٹیم میں تبدیلی کرنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ انتظامی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ ٹیم کے اعلان میں جلدی کی گئی،
نجم سیٹھی نے 2014 کے آئین، ڈیپارٹمنٹ اور ریجنز کرکٹ کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔