چنگان اپنی پہلی الیکڑک گاڑی اگلے ماہ لانچ کرے گی

چنگان اپنی پہلی الیکڑک گاڑی اگلے ماہ لانچ کرے گی

ایک نیوز نیوز: چین میں دیگر الیکٹرک وہیکل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ  ساتھ  چنگان اور ہواوے بھی چین میں الیکٹرک کار برینڈ "اواتار" کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  چنگان اور ہواوے کے مشترکہ تعاون سے بنائی گئی پہلی الیکڑک کار  اواتار 11 ایلون مسک کی الیکڑک کار کمپنی ٹیسلا  کی ماڈل y اور دیگر ایس یو وی کے مقابلہ میں مارکیٹ میں لائی جائے گی۔ ابھی تک گاڑی کو  لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ایس یو وی  کی بڑے پیمانے پر ترسیل 2023 کے آغاز میں ہی شروع ہو جائے گی۔

اواتار 11 کو مارکیٹ میں چنگان، ہواوے اور سی اے ٹی ایل کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔ اواتار11 میں سی اے ٹی ایل کی بیٹری پیک، چنگان سے مکینیکل اور الیکٹرانکس پارٹس، کنٹرول یونٹس اور  ہواوے کے ماڈیولٹرز استعمال کیے جائیں گے ۔

اواتار 11  دو الیکٹرک موٹرز سے چلتی ہے جو مشترکہ طور پر 580 ہارس پاور  اور 650 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہیں۔ اواتار 11 میں 2 قسم کے بیٹری سسٹم لائے گئے جس میں سے ایک انٹری لیول ای وی میں 555 کلومیٹر کی رینج کے لیے 90.38  کلو واٹ بیٹری ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں ٹرنری 116.79  کلو واٹ بیٹری ہے۔

گاڑی میں ممکنہ طور پر مختلف ہائی ٹیک لگژری اور سہولت کی خصوصیات ہوں گی جو اس کی لاؤنچ پر ظاہر ہوں گی۔اواتار 11 کی ممکنہ قیمت 11 ملین سے 13 ملین کے درمیان ہو گی۔