ایک نیوز نیوز: فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کا معاملہ۔ فیٹف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کر دیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیسز میں ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے فیٹف میں مستقل وائٹ لسٹ میں رہنے کے لئے کمر کس لی۔ جس کے لیے تمام زونل ڈائریکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے کیسز میں پیش رفت سے متعلق تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام زونل ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق کی جانی والی تحقیقات سے فیٹف کو بریف کیا جائے گا۔ فیٹف کے دیے گئے ٹارگٹس کو یکم جنوری سے پہلے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔