استعفوں کی تصدیق، اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو دوبارہ بلالیا

Dec 22, 2022 | 15:45 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں سے متعلق قواعد کا حوالے دیتے ہوئے دوبارہ چیمبر میں مدعو کرلیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے، جس میں اسپیکر نے استعفوں سے متعلق قواعد کا حوالے دیتے ہوئے تمام پی ٹی آئی ارکان کو دوبارہ چیمبر میں مدعو کرلیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ 11 اپریل 2022 کو جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 30 مئی کو خط لکھا گیا تھا۔

 اسپیکر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 سے 10 جون تک مہلت دی گئی تھی، لیکن مذکورہ شیڈول کے اندر کوئی رکن استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے چیمبر میں حاضر ہوں۔

استعفوں کی تصدیق کے لئے شاہ محمود کا اسپیکر کو خط:

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے رودان عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفے دینے کے باوجود تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔

جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اسپیکر پرویز اشرف کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم ایک ساتھ ہی استفعوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے لیکن اگر اسپیکر چاہیں تو اراکین کو انفرادی طور پر طلب کرسکتے ہیں۔

اسپیکر کو خط لکھنے کے کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک تحریک انصاف کے ارکان کو طلب نہیں کیا گیا، ہم نے قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف کے 123 ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کيلئے جمعرات (22 دسمبر) کو قومی اسمبلی جائیں گے۔

مزیدخبریں