ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے روڈامنصوبے کے لئے کسانوں کی اراضی زبردستی حاصل کرنے اور فروخت کرنےکے خلاف درخواست پرحکومت پنجاب اور روڈا سے جواب جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے حماد رشید سمیت دیگر شہریوں کی دائر ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کےوکلاء نے کہا کہ روڈا اتھارٹی کی جانب سے زبردستی ہتھیائی گئی زمینیں فروخت کی جارہی ہیں۔ قانونی طور پر روڈا اتھارٹی نہ تو زبردستی زمین ہتھیا سکتا ہے نہ فروخت کرسکتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ نے بھی روڈا کو کسانوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے سے روک رکھا ہے۔ روڈا اتھارٹی کا کسانوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے کا اقدام غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ روڈا اتھارٹی کے اس اقدام کو روکا جائے۔ جس پر عدالت نےحکومت پنجاب اور روڈا سے جواب جواب طلب کرلیا