عمران خان پر حملے کا کیس،ملزمان کوجسمانی ریمانڈ پر جے آٹی کے حوالے کردیا

Dec 22, 2022 | 15:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم نوید اوراس کے ماموں کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔حملے میں ملوث ملزم نوید مہر نے اپنے ماموں سے اسلحہ لیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو12روزہ جسمانی ریمانڈ پرجے آئی ٹی کے حوالے کرکے دوبارہ 3 جنوری 2023 کوعدالت پیش کرنے حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی جبکہ معظم نامی ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں