ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں ایلٹ اور ڈولفن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق 4مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر واردات کررہے تھےکہ پٹرولنگ پر موجود پولیس، ڈولفن اور ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاہے۔
ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوگھر والوں کو یر غمال بناکر سامان، نقدی لوٹ رہے تھے۔ ڈاکو کے دیگر ساتھی گاڑی لے کر فرار تھے جنہیں ڈولفن نے کچھ فاصلے پر راؤنڈ اپ کرلیا۔