ملاکنڈ: ٹرالے نے 2 موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل ڈالا

ملاکنڈ: ٹرالے نے 2 موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل ڈالا

ایک نیوز نیوز: تخت بھائی ملاکنڈ روڈ باز پلازہ کے قریب سیمنٹ سے لدھے ٹرالے نے موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹریلے کے کچلنے سے2 موٹر سائیکل سوار طلباء جاں بحق ہوگئے۔واقع کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق نوجوانوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا۔جاں  بحق نوجوانوں میں 17سالہ شاداب ولد ابراہیم اور 18 سالہ طلحہ ولد فقیر گل ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ساکنان پبلک پارک تخت بھائی شامل ہیں۔