اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ کرائیں گے:مسرت چیمہ

اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ کرائیں گے:مسرت چیمہ
کیپشن: اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ کرائیں گے:مسرت چیمہ

ایک نیوز نیوز:  پنجاب حکومت  کی تترجمان   مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت  کی ترجمان   مسرت جمشید چیمہ نےایک  بیان میں کہا کہ گورنرپنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار نہیں اور گورنرکے پاس اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانےکا اختیار بھی نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ راناثنااللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں، اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو  ان پرآئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آج گورنرہاؤس کےباہر عوامی اعتماد کا فیصلہ  ہوجائے گا۔