ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف لاہورنےگورنر کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کے خلاف آج شام 5 بچےاحتجاج کا اعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاہور گورنر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف آج شام 5 بجے گورنر ہاٶس کے باہر احتجاج کرے گی۔
جنرل سیکرٹری زبیر نیازی نے کہا ہے کہ گورنر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاج میں تمام ایم پی ایز، پارٹی کی مرکزی قیادت اور ہر ورکر شرکت کرے گا۔
سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے مزید کہا کہ اس احتجاج کا مقصد گورنر کو کوئی غیر آئینی اقدام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔