ایک نیوز نیوز: 2022 کورونا جیسی عالمی وبا کے باوجود ایک خوش آئند اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے بہترین سال رہا۔
تفصیلات کے مطابق 2022 میں 13 فلمیں ریلیز ہوئی جس نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بحال کے سفر پر گامزن کردیا۔ کئی فلموں نے کیا ریکارڈ بزنس تو کچھ فلموں نے کیا فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا۔
سال 2022 گزشتہ سالوں کی نسبت مثبت سال ٹھرا اس سال پاکستانی فلم انڈسٹری نے فلم بینو ں کو13 فلموں کا شاندار تحفہ دیا۔سال کی پہلی فلم آئی 3 مارچ کو "عشرت میڈ ان چائنہ "،،سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی بھی 3 جون کوریلیز ہوئی تو ہمایوں سعید کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "لندن نہیں جاوں گا "کی10جولائی کو نمائش کے لئے پیش کردیا ۔ عید الفطرپرپانچ فلموں کا تحفہ ملا جس میں دم مستم، پردے میں رہنے دو،گھبرانا نہیں ،چکر اور تیرے باجرے دی راکھی جسے شائقین نے پسند کیا۔ 13اکتوبرکولالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بڑی پنجابی فلم "مولاجٹ " کی ریلیز نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ فلم نے ناصرف ریکارڈ بزنس کیا بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بحالی کے سفر پرلاکھڑاکیا۔
نومبر کا مہینہ بھی پاکستان انڈسٹری بہترین رہا اورتین فلمیں شائقین کے لئے پیش کی گئی۔ 18نومبرکو جوائے لینڈ تو 25 نومبر کو فلم "ضرار" اور "ٹچ بٹن " کو نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ۔ پرڈیوسرز کا کہناتھا کہ آئندہ سال مزید کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کا دنیا میں مقام بنانے میں مددگارہوگا۔