روجھان: کوسٹر اور اساتذہ کے کیری ڈبہ میں تصادم، 2 کی حالت تشویشناک

روجھان: کوسٹر اور اساتذہ کے کیری ڈبہ میں تصادم، 2 کی حالت تشویشناک

ایک نیوز نیوز: دھند کے باعث روجھان انڈس ہوئی وے پر کوٹلہ نصیر کے قریب کیری ڈبہ اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔  
تفصیلات کے مطابق روجھان میں انڈس ہائی وے کوٹلہ نصیر کے قریب کوسٹر اور کیری ڈبے میں تصادم ہوا۔  حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک ہے ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار کیری ڈبہ میں ٹیچرز سوار تھے کیری ڈبہ جام پور سے روجھان کی طرف ٹیچرز سٹاف کو لے کر جا رہا تھا کہ دھند کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔