ایک نیوز نیوز:دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کی پالیسی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری اور افغانستان سے رابطے میں ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مابین ایک مربوط نظام بات چیت کے لئے موجود ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ امن کی پالیسی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بات چیت سے راہ فرار اختیار نہیں کررہا۔ پاک بھارت سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔ اس لیے بھارت بات چیت کے لئے موضوع ماحول پیدا کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزئیر تیار کیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں اوردہشت گرد گروہوں کی معاونت بند کرے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ چمن معاملے پر پاکستان افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ چمن بلااشتعال فائرنگ سے جانی و مالی نقصان ہوا۔