تحریک انصاف کاکل اپوزیشن کی  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کافیصلہ

Dec 22, 2022 | 12:19 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نےجمعے اور  ہفتے کےروز اپوزیشن کی  تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیاگیا ہے۔ تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 177 اراکین شریک ہونگے۔اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ اور چئیرمین عمران خان کےفیصلوں کی توثیق کریں گےگزشتہ روز ق لیگ کےتمام 10 ایم پی اے  بھی ان فیصلوں کی توثیق کر چکے ہیں۔

آئینی طریقہ کار کے تحت سپیکر آفس کو تحریک عدم اعتماد ملنے کے 7 دن بعد نوٹس ایشو کیا جاتا ہے۔‏اور اس کے اگلے 3 سے 7 دن کے دوران اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

‏اپوزیشن پارٹیز کو عدم اعتماد کے لیے 186 ووٹ چاہییں جبکہ ان کے پاس صرف 177 ووٹ ہیں۔

‏دوسری طرف پی ٹی آئی  کے 177 جبکہ ق لیگ کے 10 لوگ ہیں اس طرح کل 187 لوگ بنتے ہیں۔

مزیدخبریں