پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق، سپیکر کا نیا داؤ تیار

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق، سپیکر کا نیا داؤ تیار
کیپشن: Confirmation of the resignations of PTI MLAs, the new stake of the Speaker is ready(file photo)

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اراکین کی ایوان آمد کی صورت میں اپنی حکمت عملی مرتب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اچانک  اجلاس حکومتی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ جس کا مقصد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ملتوی کروانے اور یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی قانون سازی کرنا ہے۔

ذرائع نے اسپیکر کو رپورٹ دی گئی کہ  تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی دوران اجلاس اچانک ایوان میں آسکتے ہیں۔ یہ اراکین سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرنے سمیت استعفوں کی منظوری کےلیے احتجاج کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا تو اسپیکر رولنگ دیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان ایوان میں آئے تو اسپیکر فرداً فرداً استعفےکی تصدیق کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نےاسپیکر کو ایک ایک رکن سے الگ الگ تصدیق کرانے کی رائے دیدی ہے۔  تحریک انصاف کے ارکان نے بھی پہلے آج اسمبلی جانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ 

تاہم بعد ازاں شبلی فراز نے کہا تھا کہ اراکین آج نہیں جائیں گے۔ بعض اداروں کی رپورٹ ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اچانک پارلیمنٹ آسکتے ہیں۔