میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ایک نیوز نیوز: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پی بی سی سی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پنجاب کے تمام بی آئی ایس ای کے سربراہان نے شرکت کی۔ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات بالترتیب یکم اپریل 2023 اور 20 مئی 2023 کو شروع ہوں گے۔

اس سال تمام BISEs کے تحت کلاس 9 اور 10 کے سالانہ امتحانات چند ماہ کی تاخیر کے بعد منعقد ہوئے۔ کلاس 10 کے امتحانات مئی میں ہوئے تھے جبکہ کلاس 9 کے امتحانات مئی/جون میں منعقد کیے گئے تھے۔

کلاس 9 کے سالانہ امتحانات 26 مئی کو شروع ہوئے اور 10 جون کو ختم ہوئے۔ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو ہوا۔ کلاس 10 کے فائنل پیپرز 10 مئی کو شروع ہوئے اور 25 مئی کو ختم ہوئے۔ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 اگست کو کیا گیا۔