شیخوپورہ:غیر قانونی آئل ایجنسی میں آتشزدگی، دوکان مالک جھلس کر زخمی

Dec 22, 2022 | 11:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں جنڈیالہ شیر کے نواحی گاؤں ورن میں غیر قانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث دوکان مالک جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں میں آگ لگنے سے36سالہ دوکان مالک محمد عثمان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم آگ پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس سے قبل بھی اسی علاقہ میں پیٹرول ایجنسی میں آگ لگنے 8افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزیدخبریں