یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ناپید، غریب عوام کی خواری کم نہ ہوسکی

Dec 22, 2022 | 11:26 AM

سدھیر چودھری: اوپن مارکیٹ میں سرکاری آٹا چونسٹھ روپے پچھتر پیسے فی کلو سے 100 روپے کلو تک دستیاب ہے جبکہ چکی کا آٹا 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو آٹے کی قیمت 40 روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی انتہائی کم ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کے مطابق بڑے سٹورز 125 سے 150 جبکہ چھوٹے سٹورز پر 50 آٹے کے تھیلے مہیا کئے جا رہے ہیں۔ 

اوپن مارکیٹ سے 100 فی صد سے زائد فرق ہونے کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی مانگ بڑھ رہی ہے اور روزانہ سینکڑوں شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر اعلی حکام کو آٹے کی سپلائی بڑھانے کے لئے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہری شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو سستا آٹا سپلائی کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ صبح سات بجے یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں لگ جاتے ہیں لیکن آٹا چار سے چھ گھنٹوں بعد آتا ہے، جو رش کی وجہ سے ہاتھوں ہاتھ بک جاتا ہے۔ درجنوں شہری خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں اور اگلے دن پھر یہی صورتحال ہوتی ہے۔

مزیدخبریں