ایک نیوز نیوز: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی مراکش نیوی کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مراکش کے نیول سربراہ نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف نے مراکش نیوی کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔
بیان کے مطابق نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔