وزیراعلیٰ پنجاب سے جھنگ کے اراکین اسمبلی کی اہم ملاقات

Dec 22, 2022 | 10:47 AM

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں عدم اعتماد کا خوف وزیراعلیٰ پنجاب پر سوار ہونے لگا۔ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں میں مطالبات تسلیم کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کے بعد منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان کے مطالبے پرمنڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دیاہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ 

رائے تیمور بھٹی اورصاحبزادہ محبوب سلطان نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ علاقے کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس فیصلے سے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

مزیدخبریں