جوائے لینڈ آسکر کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی فیچر فلم بن گئی

جوائے لینڈ آسکر کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والی پہلی فیچر فلم بن گئی
کیپشن: Joyland became the first feature film to be shortlisted for the Oscars(file photo)

ایک نیوز نیوز: تنازعات سے بھرپور پاکستانی فیچر فلم ' جوائے لینڈ' نے تاریخ رقم کردی۔ آسکر نے پاکستان فیچر فلم کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی فلم ’ جوائے لینڈ‘ نے آسکرز کے انٹرنیشنل فیچرفلم کیٹیگری میں باضابطہ طور پر جگہ بنالی ہے۔ اس فلم کو کافی تنازعات کے بعد نومبرمیں ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کی جازت دی گئی تھی۔

فلم کے ہداہت کار صائم صادق کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے کیونکہ یہ بنیادی طور پر ایک پاکستانی کہانی ہے جو پاکستانیوں کے لیے ہے۔

صائم صادق نے اپنے خیالات کا اظہار گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو میں کیا تھا۔ اس وقت سنسر بورڈ میں فلم زیربحث تھی کہ آیا یہ سینما گھروں میں چل سکتی ہے یا نہیں، جبکہ ’ جوائے لینڈ‘ کی آسکرز میں جگہ بنانے کے لئے یہ شرط تھی کہ فلم آسکرز کی آخری ڈیڈ لائن سے کم از کم سات دن پہلے تک کمرشل سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان منگل کے روز 24 جنوری، 2023 کو کیا جائے گا جبکہ تقریب اتوار12 مارچ، 2023 کو شیڈول کی گئی ہے۔

نامزدگی کے لئے ہونے والے راؤنڈ میں تمام زمروں سے اکیڈمی کے اراکین کو شرکت کے لیے او پی ٹی میں مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ اراکین ووٹ دینے کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی تمام 15 فلموں کو دیکھتے ہیں، جس کے بعد تمام فلمیں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں ووٹنگ کے اگلے مرحلے میں جائیں گی۔