سرگودھا: ڈکیتی مزاحمت پر2 سگے بھائی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

Dec 22, 2022 | 10:35 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سرگودھا میں  ڈاکو راج قائم ہو گیا ہے جس کے باعث شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں  مسلحہ موٹر سائیکل ملزمان کی  نواحی چک 71 بائی پاس روڑ پر ڈکیتی کی کوشش پر  مزاحمت کرنے والے دو نوجوان بھائی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق   زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 22 سالہ حسن رضا، اور 25 سالہ محسن رضا شامل ہیں۔  81 چک کے رہائشی دنوں بھائی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ مسلحہ ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔  جس کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

شہریوں کا کہنا ہے ک ہروز بروز بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافۓ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے جبکہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے آگے بے بس دیکھائی دینے لگی ہے/ 

مزیدخبریں