خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کودبئی جانے کیلئے کون سا ویزہ لینا ہوگا؟

خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کودبئی جانے کیلئے کون سا ویزہ لینا ہوگا؟
کیپشن: خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کودبئی جانے کیلئے کون سا ویزہ لینا ہوگا؟

ایک نیوز نیوز:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ نہ صرف پوری دنیا میں سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ میں سر فہرست آ گیا ہے بلکہ امارات کے شہری اب بغیر ویزہ کے 180 ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کوریا، جرمنی، فرانس، اٹلی ودیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 173 ممالک میں ویزہ کے بغیر داخل ہوسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے ادارہ اقامہ و ویزا وکسٹم نے کہا ہے کہ ’خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ویزا لینا ہوگا۔‘
 الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے بعد 4 صورت حال ایسی ہیں جن کے باعث ویزا کے حامل غیر ملکی کو امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔
ادارے نے مزید کہا کہ پہلی صورت حال یہ ہے کہ ویزا جاری کرنے کے بعد خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکی کا اقامہ ختم ہوجائے۔
دوسری صورت حال یہ ہے کہ ویزا جاری کرنے کے بعد اس کا پیشہ تبدیل کریا گیا ہو۔

ادارہ اقامہ و ویزا وکسٹم کے مطابق تیسری صورت حال یہ ہے کہ ویزا حاصل کرنے والا ایسے وقت میں امارات پہنچے جب اس کے اقامے میں تین ماہ سے کم مدت باقی رہ گئی ہو۔
چوتھی صورت حال یہ ہے کہ ویزا حاصل کرنے والا ایسے وقت میں امارات پہنچے جب اس کے پاسپورٹ میں تین ماہ سے کم مدت باقی رہ گئی ہو۔
ادارے نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے امارات میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ویزا حاصل کرنا شرط ہے۔
الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے والا امارات میں 30 دن تک قیام کرسکتا ہے جبکہ ویزے میں مزید 30 دن کی توسیع ہوسکتی ہے۔