ٹیم میں واپسی پر فاسٹ باؤلر حسن علی پرجوش، دعاؤں کی اپیل

ٹیم میں واپسی پر فاسٹ باؤلر حسن علی پرجوش، دعاؤں کی اپیل

ایک نیوز نیوز: قومی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے ٹیسٹ میچ  کی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزی میں واپسی پر خوشی ہے، انشااللہ میں اپنا 100 فیصد دوں گا اور پاکستان سیریز جیت جائے گا‘۔ حسن علی نے ٹوئٹ میں مداحوں سے قومی ٹیم کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ کیخؒلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ26 دسمبر کو  کراچی میں کھیلے گا۔