کراچی: حساس ادارے کی اطلاع، 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار

کراچی: حساس ادارے کی اطلاع، 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار
کیپشن: Karachi: According to the information of the sensitive organization, the accused of robbery of 50 lakh rupees was arrested(file photo)

ایک نیوز نیوز: کراچی میں نیپا فلائی اوور کے قریب کارروائی کر کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دلاور 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے، ملزم کو وفاقی حساس ادارے سمیت خفیہ اطلاع اور تکنیکی مدد سےگرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے 16 نومبر کو ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم لےکر جانے والوں کو لوٹا تھا، ملزم کے ساتھی شاکر کی تلاش جاری ہے جبکہ دوسرا ساتھی ارسلان جیل جا چکا ہے۔

ادھر ہنگوریہ گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہ نور اور ارشد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا۔

پولیس نے کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن سے بھی مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان عبدالمالک اور اسامہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔