ایک نیوز نیوز: فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینز کو فرانس کے کھلاڑی ایمباپے کا مذاق اُڑانے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا نے 36 سال بعد فرانس کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ جیتا تو ڈریسنگ روم میں جشن منانے کے دوران کھلاڑیوں کو گانا ’ A Minute's Silence for(ایک منٹ کی خاموشی)' گاتے سناجارہا تھا کہ مارٹینز نے کہا کہ ایمباپے جو مرگیا‘،جس پر ایمیلیانو مارٹینز ک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
مگر مارٹینز باز نہ آئے اور جب ٹیم منگل کو بیونس آئرس پہنچی تو ٹیم کی وکٹری پریڈ کے دوران مارٹینز کے ہاتھ میں ایک گڑیا تھی جس پر ایمباپے کے چہرے کا کٹ آؤٹ لگا تھا جبکہ اُن کے برابر میں ارجنٹینا کے کپتان میسی بھی موجود تھے جو کہ ایمباپے کے ساتھ کلب پی ایس جی سے کھیلتے ہیں اس پر بھی مارٹینز کو تنقید کا سامنا ہے۔
مارٹینز نے ایسا کیوں کہا؟
اس کی اصل کہانی یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ایمباپے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دیگر ملکوں کی نسبت سب سے اچھی فٹبال یورپ میں کھیلی جاتی ہے، اس پر مارٹینز نے بیان دیا تھا کہ ایمباپے کو فٹبال کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے ایمباپے نےرواں ورلڈکپ میں گولڈن بوٹ جیتا جبکہ ارجنٹینا کے مارٹینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا تھا۔