ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے نوجوان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ طالب علم پیٹرک تھیلویل جسے پولیس نے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی جانب گزشتہ ماہ انڈے پھینکنے کے بعد گرفتار کیا تھا اس پر عوامی مقام پر دھمکی اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 23 سالہ پیٹرک تھیلویل کو 20 جنوری کو یارک مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا پارکر برطانیہ کے شہر یورک میں روایتی راستے سے داخل ہورہے تھے جب پیٹرک نے ان پر انڈے مارنے کی کوشش کی تھی۔
متعدد انڈوں کو زمین پر گرتے ہوئے گیا تھا مگر کوئی بھی انڈہ شاہی جوڑے کو نہیں لگا تھا۔
اس کے فوری بعد پولیس نے ہجوم میں موجود پیٹرک کو حراست میں لیا جو نعرے لگارہا تھا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر کیا گیا ہے۔