ملک بھر میں شدید دھند،حد نگاہ صفر، موٹرویز بند

Dec 22, 2022 | 08:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث اہم موٹر ویز کو بند کردیا گیا۔موٹروے ایم ون اسلام آباد سے رشکئی تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث کھول دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ  موٹروے M1، اسلام آباد سے رشکئی تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے M2، اسلام آباد سے لاہور تک  دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے حکام نے بتایا کہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ ایم فائیو شیر شاہ سے گھوٹکی تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں