امریکا کا یوکرین کیلئے 1 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان

امریکا کا یوکرین کیلئے 1 ارب 85 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان
کیپشن: The United States announced additional aid of 1 billion 85 million dollars to Ukraine(file photo)

ایک نیوز نیوز: روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو بڑی مدد مل گئی۔ امریکا نے اربوں ڈالرز کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85 کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا۔

امریکی وزیرخارجہ  کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85 کروڑ ڈالر سیکیورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیٹریاٹ امریکا کے جدید ترین دفاعی فضائی نظاموں میں سے ایک ہے۔

دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین کو دینے پر پیٹریاٹ سسٹم کو ترجیحاً نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔