ایک نیوز نیوز:بالی وڈ لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو 9ویں کلاس میں زبردستی کام کے لئے فلم اسٹوڈیو بھیجا گیا ، نہ جانے پر بھائی مارتا پیٹتا تھا
ریکھا بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ اپنے کرئیر میں بے شمار سوپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی ریکھا کے والد جیمینی گنیش نے ریکھا کی ماں پشپاولی سے شادی نہیں کی تھی محض رکھیل کے طور پررکھا۔ جیمی گنیشن سے بنا شادی کے دو بیٹیاں ریکھا اور رادھا پیدا ہوئیں۔
رائٹر یاسر عثمان نے ریکھا کی آپ بیتی میں انکشاف کیا ہے کہ ریکھا کے والد جیمینی گنیشن نے کبھی بھی پشپاولی کو بیوی کا درجہ نہیں دیا۔ جیمینی گنیشن نے اپنی بیٹیوں سے ملنا بند کردیا تھا۔ یہاں تک کہ انہیں اپنا نام دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ ان سب تکلیفوں سے گذرتی ریکھا ہر دم جیتی اور مرتی تھی کیونکہ ماں پشپاولی بچوں کی پرورش کے لیے شوٹنگ میں مصروف رہتی تھیں اور ان پر دھیان نہیں دے پاتی تھیں۔ پشپاولی کی بڑھتی عمر کے باعث انہیں کام ملنا بند ہوگیا۔ جکبہ انہیں گھڑ ریس میں پیسہ لگانے کی جوئے کی گندی لت بھی تھی۔ ایسے میں سارا پیسہ ختم ہوجانے پر فیملی بربادی کی دہلیز پر پہنچ گئی وہیں ریکھا کے اسکول میں سبھی کو ان کی زندگی کے قصے معلوم تھے۔ ریکھا کو زبردستی فلموں میں کام کرنے کے لیے بھیجا جانے لگا۔
9ویں کلاس میں ہی ریکھا کی پڑھائی چھڑوادی گئی تھی ریکھا کام کر پرجانے سے منع کرتی تھیں تو ان کا سوتیلا بھائی انہیں خوب مارتا پیٹتا تھا۔