یو ٹیوب طلبا ، بیروزگاروں کے لئے امید کی کرن

Dec 22, 2022 | 00:17 AM

 ایک نیوز نیوز: یوٹیوب کا استعمال کرنے والے 83 فیصد  مانتے ہیں کہ آن لائن پلیٹ فارم بچوں کے لیے سیکھنے کو مزیدار بناتا ہے۔ 76 فیصد اساتذہ  متفق ہیں کہ یوٹیوب طلبہ کو سیکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ایک سال کے دوران برصغیر میں 9.5  لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کل وقتی ملازمت دی ہے جبکہ 2 ملین سے زیادہ افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم کیا ہے ۔ محض بھارت کا جی ڈی پی بڑھانے میں یوٹیوب کا حصہ 30 کھرب روپے ہے ۔ گزشتہ سال بھارت میں 4500 سے زیادہ یوٹیوب چینلوں کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس تھے۔ اس دوران3 لاکھ روپے سے زیادہ کی سالانہ کمائی کرنے والے چینلوں کی تعداد 60 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔

 یوٹیوب پر 2021 میں صرف صحت کی صورتحال بتانے والے ویڈیو کو 30 ارب سے زیادہ یوزرس ملے۔ہر دو یوزرس میں سے ایک نے جو اس وقت ملازمت کر رہے ہیں اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یوٹیوب کی مدد لی ہے۔ نئی ملازمت کی تلاش میں 45 فیصد یوزرس اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں