عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب تعینات ،نوٹی فکیشن جاری

عامر ذوالفقار آئی جی پنجاب تعینات ،نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: Aamir Zulfiqar appointed as IG Punjab, notification issued

ایک نیوز نیوز:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔عامر ذوالفقار آئی جی اسلام آباد رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے چارج چھوڑنے کے بعد ایڈیشنل  آئی جی انویسٹی گیشن غلام رسول زاہد کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دیاگیاتھا۔

یاد رہے کہ  محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسویں کامن سے ہے۔ محمد عامر ذوالفقار ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس بھی رہ چکے ہیں۔ محمد عامر ذوالفقار خان ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ 

محمد عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔انہوں نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ محمد عامر ذوالفقار  نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ وہ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت میں بھی فرائص سر انجام دے چکے ہیں۔