راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 448پر ڈیکلیئرکرد ی

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 448پر ڈیکلیئرکرد ی
کیپشن: Rawalpindi Test: Pakistan declared their first innings on 448

ایک نیوز:بنگلادیش اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ کےدوسرےروز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 6وکٹوں کے نقصان پر 448رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔
پاکستان کیجانب سے سعود شکیل 141 رنز اور سلیمان آغا 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 240رنز بنائے، محمد رضوان 171رنز اور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
 صائم ایوب 56 رنز، شان مسعود 6، عبداللہ شفیق 2 اور بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے پہلے روز آوٹ ہوئے  ،بنگلا دیش کی طرف سے شرف اسلام اورحسن محمود نے دو، دو وکٹیں جبکہ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان بنگلا دیش پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم  ہو گیا، بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنا لئے۔