وجاہت رؤف پاکستانی سکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند

وجاہت رؤف پاکستانی سکرینز پر بھارتی فلمیں دیکھنے کے خواہشمند
کیپشن: Wajahat Rauf eager to watch Indian movies on Pakistani screens

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ہدایتکار، اداکار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے پاکستانی سینما گھروں میں انڈین فلمیں لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم سٹری2 کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، وجاہت رؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سٹری2 لندن میں دیکھی جس کیلئے سنیما گھر بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فلم دیکھنے والوں نے ڈائیلاگ پر قہقہے لگائے،فلم کے ہیرو راج کمار اور اداکارہ شردھا کپور سمیت کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں کی تعریف بھی کی۔