کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرمہنگا 

Aug 22, 2024 | 16:41 PM

ایک نیوز: کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.52 روپے سے بڑھ کر 278.67 روپے پر بند ہوا۔    

دوسری جانب  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  نمایاں تیزی رہی ، ہنڈرڈانڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

 دن بھر مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 260 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 137 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 79 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 50 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,996 جبکہ کم ترین سطح 78,442 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں