ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں ایک شہری کو ٹوائلٹ میں اژدھے نے کاٹ لیاجس سے وہ شدید خمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھنت نامی تھائی شہری ٹوائلٹ میں موجود تھا کہ اسے اچانک کموڈ سے نکلنے والے اژدھے نے کاٹا جس سے اسے شدید تکلیف محسوس ہوئی، اس نے ٹوائلٹ میں اژدھےکی موجودگی کو بھی بھانپ لیا اور موقع دیکھتے ہی ٹوائلٹ سے برش اٹھاکر اژدھے کو مارڈالا۔
اژدھے کو مارنےکے بعد تھائی شہری کا ٹوائلٹ بھی خون آلود ہوگیا جب کہ سامنے آنیوالی ویڈیو میں شہری کو ٹوائلٹ کموڈ سے منہ نکالے سانپ کو مضبوطی سے دبوچے دیکھاجاسکتاہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اژدھے کے کاٹنے سے اس شخص کو شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں تھنت کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہے لیکن اسکے باوجود حادثے والے ٹوائلٹ کو استعمال نہیں کرتا ہوں۔
تھائی لینڈ میں شہری کو ٹوائلٹ میں اژدھے نے کاٹ لیا
Aug 22, 2024 | 16:10 PM