اٹک : نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ ،2بچے جاں بحق 

Aug 22, 2024 | 15:51 PM

ایک نیوز: اٹک میں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نےسکول وین پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ابتدائی معلومات کے مطابق 2بچے جاں بحق جبکہ5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
سکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہے، ریسکیونےزخمی بچوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،تمام بچے 10 سے 12 سال کی عمر کے ہیں، فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔
اٹک ڈھیری کوٹ واقع میںزخمی ہونیوالوں میں8سالہ محب علی ولد اشتیاق احمد، 7 سالہ سمیرا ولد کرم دین، 8 سالہ شازف ولد شفیق احمد، 12 سالہ حسیب علی ولد سعید اختر، 4 سالہ شازم ولد شبیر اور 48 سالہ افضل ولد محمد عارف شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ رامین ولد شفیق احمد اور 10 سالہ عروہ ولد جمشید شامل ہیں۔    
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی فائرنگ سے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت ۔
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ڈی پی او اٹک کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی اور کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔
ڈی پی اوکا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر وین ڈرائیور پر حملہ کیا ، فائرنگ کی زد میں آکر دو طالبات جاں بحق جبکہ ایک طالب علم زخمی ہو گیا،فرانزک ٹیم موقع پر موجود ہے، واقعہ کے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔    
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت کی ہے ، صدر کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے،ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے، وزیر د ا خلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں، سکول وین میں موجود بچوں پر فائرنگ درندگی ہے، بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

مزیدخبریں